صرف دو فیصد ووٹ لینے والے کو کیا حق ہے، اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمٰن بارے حیران کن بات کہہ دی

0
12

صرف دو فیصد ووٹ لینے والا یہ کام کیسے کر سکتا ہے ، اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمٰن بارے اہم بات کہہ دی

باغی ٹی وی رپورٹ : کاسٹ کیے گئے تمام ووٹوں کا 2 فیصد حاصل کرنے والا شخص کیسےکہہ سکتا ہے کہ وہ حکومت گرانے جا رہا ہے، جبکہ باقی 98 فیصد ووٹ لینے والی جماعتیں جن میں‌حکمومت اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں وہ مولانا کے اس نظریے سے اتفاق نہیں رکھتیں..

مولانا فضل الرحمن کی نیت ٹھیک نہیں


انہوں نےکہا کہ اگر وہ حکومت کی تبدیلی چاہتےہیں تو حکومت کو گرانے کے لیے ضروری ہےکہ وہ طریقہ اپنایا جائے جو آئینی ہو اور قانونی ہو.ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کیا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ مولانا کا یہ انداز بالکل جمہوری اقدار اور تقاضوں‌کے منافی ہے.میں اور میری پارٹی اس بارے میں ایک واضح موقف رکھتی ہے . اور وہ کسی صورت اس بات اور کام کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے اور جس سے غیر آئنی اقدام کو تقویت ملے. واضح‌رہے کہ وہ یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو دیتےہوئے کہہ رہے تھے.

مولانا فضل الرحمٰن نے کتنے لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا دعویٰ کردیا

Leave a reply