ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

0
66

ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک, ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق اور پاک فضائیہ کے 40 دیگر افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری) جبکہ 36 افسران کو تمغہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے 25 جونیئر کمیشنڈ افسران کو بھی تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) عطا کیا گیا۔ یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

@MumtaazAwan

Leave a reply