کراچی ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی-
باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 743 سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے جہاں جناح ٹرمینل پر ڈائریکٹر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا-
ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں جب کہ عازمین حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں، پی آئی اے پانچ بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے –
دوسری جانب ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج فلائٹ آپریشن ،تین دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ،آج بدھ کو مزید 8 حج پروازوں سے 1710 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے،اسلام آباد سے چار ، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی،جمعرات کو 5 حج پروازوں کے ذریعے مزید 1330 حجاج حجازِ مقدس روانہ ہونگے،106پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا-
پنجاب میں فلورملزمالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،آٹا سپلائی بند،عوام کو…
ترجمان مذہبی امور کے مطابق دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین کیلئے حاجی کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ،حاجی کیمپوں سے ویکسین، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی جاری ہے،مکہ ، مدینہ اور سعودی ایئرپورٹس پر معاونین ِ حج پر مشتمل فلاحی عملہ سعودی عرب تعینات کر دیا گیا ،پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ مدینہ اور جدہ میں اسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں،