آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے آج آئینی ترمیم کی منظوری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔
باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر لکھا کہ ان شاء اللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی،یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، میں نے کہا تھا 21اکتوبرکو میری سالگرہ ہے سب کچھ اس سے پہلے ہوجائیگا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ کیوں پریشان ہیں؟ حالانکہ آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہیں اور نمبری بھی۔
26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا
انہوں نے کہا تھا کہ کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا-