اجمل وزیر کا استعفیٰ طوطوں کی اڑان شروع ہو چکی ہے، سینیٹر روبینہ خالد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر کے استعفیٰ کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اجمل وزیر کا استعفیٰ طوطوں کی اڑان شروع ہو چکی ،

روبینہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ اجمل وزیر جھوٹ بول بول کر نڈھال ہو چکے تھے سونامی اور تبدیلی نے خیبر پختون خوا کو تباہ کردیا ہے ،وزرا اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے الزام تراشی کرتے ہیں ،

روبینہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن میں جے آئی ٹی کے بجائے کچھ اور آئے گا، حکومت مجموطی طور پر ناکام ہوچکی ہے اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، عوام اپنے مسائل اور پریشانیوں کا حل چاہتے ہیں؛

روبینہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کی بَچی کُچھی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، الیکشن سے قبل کئے گئے وعدے دوربین سے بھی نظر نہیں آرہے ہیں.

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل خان وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ کیوں دیا ہے ابھی تک وجہ سامنے نہیں آ سکی ، دوسری جانب غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا سکینڈل؛ استعفی دیا نہیں، اُن سے استعفی لیا گیا ہے۔ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر سرکاری اشتہاری مہم میں کمیشن مانگا گیا۔ آڈیو بھی موجود۔ وزیراعلی نے بلوا کر آڈیو سنوائی۔ اسلام آباد میں اعلی سطح تک معاملے کی خبر پہنچی۔

اجمل وزیر کے استعفیٰ کے بعد کامران بنگش کو مشیر برائے اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے

بریکنگ، مشیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.