اجیت ڈووال کا دورہ کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

0
30

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے جمعرات کے روز سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجیت ڈووال جمعرات (آج) سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اجیت ڈووال نے مقبوضہ وادی کی تمام اہم فوجی تنصیبات بشمول سری نگر ایئر بیس کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں اجیت نے کسی بھی تخریبی کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
اجیت ڈووال نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے محض ایک دن پہلے کیا ہے۔

کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

واضح رہے کہ اجیت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو بھارتی زیرانتظام علاقوںمیں تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار بتایا جاتا ہے۔اجیت کی ہدایت پر ہی مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ مودی حکومت کے فیصلوں کےخلاف وادی میں احتجاج نہ ہو سکے۔ تاہم کشمیریوں نے بھارتی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے اکثر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

یاد رہے کہ اجیت ڈوال نے اگست کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر کا گیارہ روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے جنوبی کشمیر اور سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

Leave a reply