ہم نے آنے کا فیصلہ کیا انہوں نے اجلاس موخر کردیا، شاہ محمود قریشی

0
36
بلاول بچہ،جلد سمجھ جائیگا، قریشی،ساتھ ہی بلاول سے مدد بھی مانگ لی

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی اسپیکر چیمبر پہنچ گئے

اسپیکر قومی اسمبلی چیمبر میں موجود ہی نہیں، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 81 ایم این ایز کے استعفے منظورہوچکے ہیں اداروں سے اپیل ہے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ،36فیصد ووٹوں کو گریب کرکرحکومت بیٹھی ہے ملک میں معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے،اسپیکر کی حیثیت نہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے کرسیاں نیچے کی گئیں اسپیکر کہتے تھے کہ ایک ایک کو بلا کر استعفے قبول کریں گے،ہم لاچار اور مجبور پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہیں،تمام استعفے منظور کیے جائیں اور عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پہلے اسپیکر نے کہا کہ میں ایک ایک کو بلا کر استعفے منظور کروں گا،امپورٹڈ ٹولے نے ملک میں ایسے حالات پیدا کیے جوپہلے کبھی نہیں تھے، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم چیمبر گئے ،وہاں پر اسپیکر موجود نہیں ،ہر گزرتے دن ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے ملک کو فوری طور پر جنرل الیکشن کی جانب لے جایا جائے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے عمل سے ثابت کردیا کہ وہ ایک پارٹی کےنمائندے ہیں اسپیکر نے آئینی ذمہ داری سے فرار اختیار کیا،ہم نے آنے کا فیصلہ کیا انہوں نے اجلاس موخر کردیا ،ہمارے جاری اجلاس کے دوران 35ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا،جو ممبران رہ گئے تھے ہمیں انہیں ساتھ لے کر آگئے حکمران گھبراہٹ کا شکار ہیں ،ان کےصفوں میں یکسوئی نہیں حکمران عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ہیں حکمران ارینجمنٹ کے تحت نظام چلانا چاہتے ہیں ،جب تک ان کے کیسز موجود ہیں اسمبلی کو طول دیں گے،گزشتہ روز ایک اور سیاسی شخصیت کے خلاف کیس ختم کیا گیا ،کراچی میں ان کے حلیف نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا،اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا جسکا تفصلی جواب آیا،اسپیکر کا موقف تھا انفرادی تسلی کرکے استعفے منظور کرونگا ،اسپیکر کی ذمہ داری تھی آج ہم سے ملاقات کرتے اسپیکر ہمیں بلاتے تھے آج ہم صدا دے رہے ہیں ،آج پھر حکومت بے نقاب ہوگئی ہے،70اور 77 کے انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہے،حکمرانوں کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے،

جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن

دوسری جانب چیئرمین مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں بہتر ی کے لیے حکومت کو الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے ،ملک کی سیاسی صورتحال میں محاذ آرائی ختم ہونی چاہیے،حکومت کو نہیں معلوم کہ معیشت کا حال کیا ہے،پاکستان میں الیکشن کیلئے75 ارب روپے درکار ہیں،ملک ضمنی انتخابات کرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا،الیکشن ملکی مسائل کا حل ہے،عمران خان کو نااہل کرانے کیلئے حکومت پورا زور لگا رہی ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔

Leave a reply