اجمل خان وزیر نے نواز شریف کے مولانا کو لکھے گئے خط سے متعلق اہم بات کر دی

0
20

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے پرامن احتجاج پر پابندی نہیں لگائیں گے،

اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے پرامن احتجاج پر پابندی نہیں لگائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کے پرامن احتجاج کرنا ہرکسی کا آئینی حق ہے لیکن اگرکوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گا تو پھر ا س کا بھر پور جواب دیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں اجمل خان وزیر نے کہا کے مولانا نے آج تک واضح نہیںکیا کہ اُن کے احتجاج کا ایجنڈا کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی جماعت کو کسی حلقے پر اعتراضات ہیں تو وہ حلقہ ہم کھولنے کے لیے تیار ہیں،

آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر نے کہا کہ نواز شریف کا جیل سے جے یو آئی (ف) کو جو خط آیا ہے ہم اس کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا متن کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج نواز شریف کو سیف سائیڈ دلانے کے لئے ہے تو اس کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ہر حکومت کا حصہ رہی ہے اور اس نے ہر دور میں وزارتیں لی ہیں،

Leave a reply