کراچی پولیس چیف آفس حملےمیں جاں بحق اجمل مسیح کی پورےاعزاز کےساتھ تدفین

0
36
karachi police office

فیصل آباد:کراچی پولیس چیف آفس حملے میں جاں بحق اجمل مسیح کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں-

باغی ٹی وی:اجمل مسیح کا تعلق فیصل آباد کے نواحی گاوں ککڑاں سے تھا،اجمل مسیح سندھ پولیس میں سینیٹری ورکر کے عہدے پر کام کر رہا تھا،اجمل مسیح کی آخری رسومات بھی پولیس ہیڈ آفس میں ادا کی گئیں جس کے بعد جسد خاکی پنجاب روانہ کردیا گیا اجمل مسیح آخری رسومات میں شہریوں اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی-

ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا،ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں،شاہد خاقان

پولیس کے دستوں نے اجمل مسیح کو آخری سلامی بھی پیش کی،اجمل مسیح کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی-

کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والےاجمل مسیح کے سوگوار خاندان میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی مونیکا اور بیٹا آکاش نویں جماعت کے طالبعلم ہیں، دس سالہ بیٹا وقاص چوتھی، 7 سالہ نقاش پریپ میں زیر تعلیم ہیں۔

کے پی او حملہ:ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری

بیوہ روبینہ نے بتایا تھا کہ اجمل نے کرسمس خاندان کے ساتھ گاؤں میں گزاری وہ وہ ایک ماہ کی چھٹی کے بعد 20 جنوری کو واپس کراچی آگئے تھے جمعہ کی سہ پہر اجمل نے ویڈیو کال پر بات کی تھی وہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی وجہ سے بہت خوش تھے وہ اکثر ویڈیو کال پر دفتر دکھاتے رہے تھے ان کا آفس چوتھے فلور پر تھا۔

اجمل کے سسر پاسٹر رزاق نے بتایا تھا کہ اجمل کے والدین بچپن میں ہی وفات پاگئے تھے وہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور انتہائی ملنسار اور فرمانبردار تھا۔

کراچی:دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی،3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے:مقدمہ درج ہوگیا

Leave a reply