ایک ہفتے میں یہ کام نہ کیا تو جیل جانے کے لیے تیار رہیں، عدالت نے کس پر کیا برہمی کا اظہار؟

0
29

ایک ہفتے میں یہ کام نہ کیا تو جیل جانے کے لیے تیار رہیں، عدالت نے کس پر کیا برہمی کا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی گئی

انور مجید کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے نیب پر اظہار برہمی کیا،جسٹس عامرفاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا جائے، آپ ذرا جا کے جیلوں کے حالات دیکھ لیں،

عدالت نے نیب کورپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک ہفتے میں رپورٹ نہ لائی گئی تو جیل جانے کے لیے تیار رہیں، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ عدالت کے لیے رپورٹ منگوا لی گئی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں کی گئی،

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

Leave a reply