fbpx

فارن فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کر دیا

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ آج کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،آج پورا دن کارروائی تعطل کا شکار رہی،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کولیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے،جب کارروائی شروع ہوئی توالیکشن کمیشن آفیسرنے لیپ ٹاپ استعمال کی اجازت دی،پی ٹی آئی کے اعتراض پرہمارے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پرپابندی لگا دی گئی ،ہم نے لیپ ٹاپ استعمال روکنے پراسکرونٹی کمیٹی میں درخواست دی ہے،اسکرونٹی کمیٹی نے ہماری درخواست کومسترد کردیا،اسکرونٹی کمیٹی اس تمام عمل میں رکاوٹ ہے،اسکروٹنی کمیٹی پرہم عدم اعتماد کرتے ہیں اب الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ ہمیں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹراستعمال کی اجازت دیں

قبل ازیں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، پی ٹی آئی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی ،پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی ،پی ٹی آئی نے 18سیاسی جماعتوں کے اکاوَنٹس کی چھان بین کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی ریگولر ورکنگ ڈیز میں صبح 10سے سہ پہر3 بجے تک کام کرے، فریقین ایک ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک ایک مالی ایکسپرٹ کمیٹی کو فراہم کریں،

 

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

بہت تاخیر ہو چکی،سچائی تک پہنچنے کیلئے یہ کام کرنا چاہئے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

سعودی عرب سے کتنے لاکھ ریال سالانہ آتے ہیں؟ اکبر ایس بابر کا فنڈنگ کیس بارے اہم انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

فارن فنڈنگ تحقیقات، اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.