عاکف جاوید دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کا خواہشمند،کہاں کھیلیں گے؟

0
27

عاکف جاوید دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کا خواہشمند،کہاں کھیلیں گے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرک کا 19 سالہ دکاندار عاکف جاوید دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کا خواہشمند ہے،نوجوان باؤلرعاکف جاوید کہتے ہیں والد کے ساتھ دکان پر کام کے دوران بھی توجہ کرکٹ پر ہوتی تھی،این سی اے ریموٹ ایریاز پروگرام 2018 میں اوپن ٹرائلز کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عاکف جاوید نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود انہوں نے محنت کو اپنا اشعار بنائے رکھا،

این سی اے ریموٹ ایریاز پروگرام کی دریافت عاکف جاوید نے شعیب اختر کی تیز رفتار باؤلنگ دیکھ کر کرکٹ کا آغازکیا، کرک سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید فاسٹ باؤلر محمد عامر کی طرح گیند کی رفتار اور سوئنگ پر عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں،

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر باصلاحیت نوجوان کرکٹر کو اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ایونٹ 12 سے 23 نومبر تک بنگلہ دیش میں ہوگا.

145 سپیڈ سے بالنگ کرانے والے فاسٹ باولر عاکف جاوید کا تعلق ضلع کرک کے گاوں خوجکی کلے سے ھیں اور ڈاکٹررضوان کے لوکل کلب سے کھیلتے رھے .

Leave a reply