اکشے کمارکا بھارتی یوٹیوبر کیخلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

0
31

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں نام لینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک یوٹیوبر راشد صدیقی نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق ایک ویڈیو میں اکشے کمار کو بھی اداکار کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس پر اکشے کمار نے جعلی خبریں پھیلا کر ساکھ کو متاثر کرنے کے الزام میں بہار سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف مقامی عدالت میں 5 ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے سونو نگم

یوٹیوبر راشد صدیقی نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ اکشے کمار فلم ’ایم ایس دھونی : دی انڈولڈ اسٹوری‘ میں سوشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار ملنے اور فلم کی بے پناہ کامیابی پر ناخوش تھے اور اسی لیے اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

اکشے کمار نے 17 نومبر کو آئی سی لیگل فرم قانونی کارروائی کے تحت یوٹیوبر کو معافی مانگنے اور پانچ سو کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے یوٹیوبر کو اپنے چینلز سے وہ تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا جو اکشے کمار کے خلاف ہیں۔

اداکار کے وکیل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بدنامی اور توہین آمیز ویڈیوز کی وجہ سے اکشے کمار کو ذہنی صدمے اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں شہرت اور خیر سگالی کا نقصان بھی شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکار نے پانچ سو کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں کنگنا رناوت

وکیل نے کہا کہ مذکورہ ویڈیوز اکشے کمار کے خلاف متعدد جھوٹے اور بےبنیاد الزامات عائد کرتی ہیں کہ اداکار نے ریا چکرورتی کے کینیڈا فرار ہونے میں مدد کی۔

دوسری جانب قانون فرم نے نوٹس میں کہا کہ یہ ویڈیوز جھوٹی، بے بنیاد اور بدنامی آمیز ہیں اور جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے شائع کی گئیں ہیں۔

اداکار نے نوٹس میں یوٹیوبر سے غیر مشروط معافی نامہ شائع کرنے اور ان تمام ویڈیوز کو ہٹانے کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے باز آجائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر یوٹیوبر تین دن کی مدت کے اندر نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہے تو اداکار ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہو اس سے قبل بھی انہیں جعلی خبریں پھیلانے اور سوشانت خودکشی کے معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کا نام لینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر یو ٹیوبر کو لاکھوں روپے کا فائدہ

Leave a reply