اکشے کمار کو کیسے کردار کرنا پسند ہیں ؟

0
31

نوے کی دہائی میں اپنا فلمی کیرئیر ایکشن فلموں سے شروع کرنے والے اکشے کمار آج بھی نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکار ہیں. اکشے کمار اپنی نوعیت کے واحد بالی وڈ فنکار ہیں جنہوں نے اپنے اوپر لگی ایکشن ہیرو کی چھاپ کو یکسر تبدیل کر دیا اور اپنے کام سے ہی اس چھاپ کو تبدیل کیا. ان کے کیرئیر کے ابتداء کے کئی برس تک انہیں ایکشن ہیرو کہا جاتا رہا اور یہ بھرپور ایکشن فلموں میں نظر آئے لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اکشے ایکشن فلموں‌ کے ساتھ ساتھ کامیڈی کرداروں میں بھی نظر آنے لگے. ان کی فلم ہیرا پھیری ہو یا جوہی چاولہ کے ساتھ فلم مسٹر اینڈ

مسز کھلاڑی ہو اکشے کمار کے کامیڈی کرداروں‌نے شائقین کے دل جیت لئے. اکشے کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ان کو ایکشن سے زیادہ کامیڈی کردار کرنا اچھا لگتا ہے انہیں لگتا ہے کہ کامیڈی کو لوگ زیادہ دیکھتے اور پسند کرتے ہیں اور ایسی فلمیں اینٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں. اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن رومانوی ہر طرح کے کردار نبھاتے رہیں گے لیکن کامیڈی کرنا نہیں چھوڑیں گے .اکشے نے کہا کہ ان کے پرستاروں نے ان کو ہر روپ میں پسند کیا چاہے وہ ایکشن تھا کامیڈی یا رومانوی .

Leave a reply