اکشے کمار کو کس چیز کا ہے بے حد افسوس ؟

0
44

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار جو کہ تین دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ہیرو کے طور پر ہی شائقین کا دل لبھا رہے ہیں. اکشے کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فلموں میں‌کامیڈینز کی بہت زیادہ کمی ہے. حالانکہ کامیڈی کرنا بہت مشکل کام ہے اور کسی کو ہنسانا کوئی آسان نہیں‌ ہے. کامیڈینز بھی اداکار ہی ہوتےہیں انہیں جوکر سمجھے جانے کا مجھے بہت افسوس ہے . اس سے بھی زیادہ مجھے اس چیز کا افسوس ہے کہ ان کو اہمیت نہیں‌دی جاتی ان سے کام کروایا جاتا ہے لیکن ان کو اتنی عزت نہیں‌دی جاتی ہے جتنی کے یہ

حقدار ہوتے ہیں. کامیڈینز کو معمولی سے کردار دینا ان کی توہین ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ان کو بھی ہیرو ہی سمجھنا چاہیے اور بہترین کردار دئیے جانے چاہیں.اکشے کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں شائقین کے مزاج کو سمجھ کر فلمیں‌بنانا ہوں گی اب وقت تبدیل ہو چکا ہے، یہ وقت ہے مل بیٹھ کر سوچنے کا کہ آخر کیوں فلمیں فلاپ ہو رہی ہیں. یاد رہے کہ اکشے کمار کی حال ہی میں فلم رکشابندھن ریلیز ہوئی لیکن یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار ہونے کے بعد فلاپ ہوگئی . تاہم اکشے کمار کے حوصلے بلند ہیں.

Leave a reply