ڈیرہ غازی خان: تیز رفتاری کے باعث مسافر بس حادثے کا شکار، 12 افراد زخمی
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواد اکبر) ڈی جی خان سے جامپور جانے والی الفرید مسافر بس تیز رفتاری کے باعث عالی والا کے قریب انڈس ہائی وے سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور کھیتوں میں جا گری۔ حادثے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر دو ایمبولینسیں، ایک موٹر بائیک ایمبولینس، ایک فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل روانہ کی گئیں۔ پولیس کو بھی حادثے کی اطلاع دی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 6 شدید زخمیوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں رحمت اللہ،محمد سعد ،محمد باقر ،محمد وسیم ،محمد دانش،بہار مائی ،نظام بی بی ،نذر حسین ،محمد افضل ،سویرا بی بی ،سیمی بی بی اور
محمد علی شامل ہیں جن میں 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا.