تونسہ شریف:جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے-میاں عبدالشکور

باغی ٹی وی ،تونسہ شریف ( عبدالسلام نامہ نگار)جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن جو وعدہ کرتی ہے اسکوں پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر محترم سراج الحق صاحب نے کہا تھا کہ متاثرین کی بحالی تک ہم کام کرتے رہے گے آج تونسہ شریف میں زمان میرج حال میں ایک پرقار سادہ الخدمت کسان بحالی پروگرام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محترم میاں عبدالشکور صاحب تھے اس موقع پر خطان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے کے بعد اب بحالی و تعمیرِ نو کے کام کا آغاز کرچکی ہے۔ الخدمت کسان بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ کسانوں میں بیج،کھاد اور کیڑے مار ادویات تقسیم کرے گی اسکا کا آغاز ہم سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں شروع کر چکے ہیں آج الحمد اللہ ہم نے تونسہ شریف کے100 متاثرہ کسانوں جن کی پانچ ایکڑ یا اس سے کم زمین ہے ان میں بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات تقسیم کی ہیں چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب و امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ غازی خان تحصیل تونسہ شریف میں تقریبا 30 کڑور کی خطیر رقم متاثرین سیلاب میں خرچ کر چکی ہے متاثرین کی بحالی تک الخدمت فاؤنڈیشن اپنا کام کرتی رہے گی دیگر مہانان گرامی میں جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن انجنئیر عمار یاسر نائب صدر الخدمت جنوبی احمد نواز چیمہ ، امیر ضلع و چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر رشید احمد اختر، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ شکیل احمد احمدانی، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 189 نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ، امیدوار پی پی 285 و صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تونسہ شریف عزیز اللہ قیصرانی، امیدوار پی پی 286 مظہر محمود ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی تحصیل تونسہ شریف ایاز حیدر ملغانی، امیر جماعت اسلامی تونسہ شہر اعجاز حسین بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع ڈیرہ مولانا معین موسی خیل، نائب امیر تحصیل مہر محمد صادق کریم، ملک آصف کھوکھر، شاہد سلیم بزدار، پروفیسر عطا محمد کھوسہ، پروفیسر غلام اکبر قیصرانی ، میاں محمد عثمان نذیر، فدا محمد گجر، محبوب الرحمان مغل، غلام مصطفی، عبدالرحمن مٹھوانی شریک تھے چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن تونسہ شریف اعجاز حسین بلوچ نے تمام مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنی دور سے ہمارے علاقے کی خدمت کرنے کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے علاوہ ازیں الخدمت فاؤنڈیشن تونسہ شریف کی پوری ٹیم کو بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا

Leave a reply