اسامہ بن لادن کے دست راست ایمن الظواہری وفات پاگئے

کابل :اسامہ بن لادن کے دست راست ایمن الظواہری وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ سمیت متعدد پاکستانی اور افغان ذرائع کے مطابق القاعدہ کے 69 سالہ مصری رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں وفات پاگئے ہیں ۔ ان کی موت کے حوالے سے خبریں کئی دن سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

عرب نیوز نے کم از کم چار پاکستانی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں سے الظواہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ان اہلکاروں میں سے دو نے الظواہری کی موت کی تصدیق کی جبکہ ان کے مطابق انہیں اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

https://www.arabnews.pk/node/1765746/world

ان کی ہلاکت کی تصدیق القاعدہ میں قیادت کے ایک خلا کو جنم دے سکتی ہے کیونکہ دو سینئیر کمانڈر جو ان کی جگہ لے سکتے تھے، انہیں حال ہی میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔الظواہری کو آخری بار رواں سال امریکہ پر ہونے والے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔

ان میں سے ایک القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن تھے جنہیں یو ایس کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے ابو محمد المصری تھے جنہیں القاعدہ قیادت میں دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں رواں سال ایران میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔

 

القاعدہ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک مترجم کے مطابق ‘الظواہری گذشتہ ہفتے افغان صوبے غزنی میں ہلاک ہوئے۔ وہ سانس کی بیماری کے باعث فوت ہوئے کیونکہ وہ اس کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں کروا رہے تھے۔’قبائلی علاقوں میں موجود ایک پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بھی الظواہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اہلکار کے مطابق ‘ہمارا ماننا ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہیں اور ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہے۔’ اہلکار نے اپنا نام ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

افغانستان میں القاعدہ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق الظواہری رواں ماہ ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کے جنازے میں ایک محدود تعداد میں ان کے ساتھیوں نے شرکت کی ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ جنازہ غائبانہ ادا کیا گیا یا ان کی تدفین کے دوران ادا کیا گیا۔القاعدہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ انہیں سانس کے مسائل تھے اور وہ افغانستان میں کہیں چل بسے ہیں۔’

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.