چونیاں : الشریف فاؤنڈیشن پنجاب کا افتتاح کر دیا گیا

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) الشریف فاؤنڈیشن پنجاب کا افتتاح کر دیا گیا. الشریف فاونڈیشن کا افتتاح چوہدری پرویز اقبال چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن اور چوہدری جاوید شمشاد امیدوار اپم پی اے نے اپنے دست مبارک سے کیا. تقریب میں شامل سجاد احمد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے اور الشریف فاؤنڈیشن کے قیام پر روشنی ڈالی کہ فاؤنڈیشن کا آپ کے قصبہ الہ آباد میں قیام سے یہاں کے غریب، لاچار اور سفید پوش لوگوں کو ہمیشــــہ فری میڈیکل چیک اپ فری میڈیسن،خواتین اور نوجوانوں کے لیے بالکل فری گرافک ڈیزائنگ کورس، فری کمپیوٹر کورس کروایا جائے گا. اس موقع پر پر مقررین میں شامل پروفیسر عمران نوید نے الشریف فاؤنڈیشن کے قیام کو سفید پوش اور غربت میں پسے لوگوں کے لیے ایک نعمت قرار دیا اور اس کے قیام میں شامل الشریف فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری اور بہت ہی پیارے دوست وقار عظیم آرائیں اور افضل آرائیں کا شکریہ ادا کیا. مہمان خصوصی چوہدری جاوید شمشاد امیدوار اپم پی اے نے بھی الشریف فاؤنڈیشن کو اچھا اضافہ قرار دیا آخر پر کراچی سے آئے ہوئے الشریف فاونڈیشن کے چیرمین چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ جلد ہی آپ کے علاقہ الہ آباد میں الشریف فاؤنڈیشن ہاسپٹل بنائیں گے غریب بچیوں کی شادی کے جہیز کا بندوبست کریں گے اور فری دسترخوان لگائیں گے. آخر میں بہت ہی پیارے مخلص ساتھی مولانا آصف نورانی صاحب نے الشریف فاؤنڈیشن کے قیام پر چئیرمین صاحب کے ساتھ اظہار تشکر کیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی.

Comments are closed.