fbpx

اسلام آباد والوں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌:فوج طلب کرلی گئی

اسلام آباد :اسلام آباد والوں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌،اطلاعات کے مطابق ملک میں جس طرح بارشوں کا ایک نیاسلسلہ شروع ہوا ہے اس کےبعد اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریاؤں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی مدد کے لئے پاکستان فوج کے دستے اور نیوی خوطہ خوروں کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کابینہ کی منظوری کے لئے سمری کی منظوری دے دی

اس سمری کے مطابق پاک فوج کے دستے اور نیوی کے خوطہ خورانتظامیہ کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج کے دستوں اور نیوی کے خوطہ خوروں کو آئین کے ارٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔