دنیا میں کورونا کےخطرات جاری،مریضوں کی تعداد29,770,777، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9لاکھ 40 ہزارسے تجاوز

0
25

اسلام آباد :دنیا میں کورونا کے خطرات جاری،متاثرہ افراد کی تعداد 29,770,777 ، جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 9لاکھ40ہزار99 ہوگئی۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ97لاکھ77ہزار777 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ15لاکھ48ہزار331 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 67 لاکھ 89 ہزار32 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 235 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 50 لاکھ 25 ہزار43 افراد متاثر، 82 ہزار 124 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 84 ہزار299 اور اموات 1لاکھ33 ہزار207تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ73 ہزار849افراد متاثر، اموات18ہزار785، پیرو میں7 لاکھ 38ہزار 20، اموات 30 ہزار927، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 51ہزار521، اموات کی تعداد 15ہزار641 ، کولمبیا میں7 لاکھ28ہزار 590 افراد متاثر، اموات کی تعداد 23 ہزار 288 ہوگئی ہیں۔

میکسیکو میں اموات کی تعداد71ہزار678، اسپین میں اموات 30 ہزار ، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد 4ہزار 802 افراد، سعودی عرب میں 4ہزار338 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب فرانس میں ایک دن میں 7ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ کورونا کے باعث آبی حیات کو نئی زندگی مل گئی ہے۔

Leave a reply