افسوس اپنے ہی سی پیک کےدشمن،پراپیگنڈہ کرنے لگے:چینی کمپنی نے سیاسی شرپسندوں کوخبردارکردیا

0
129

کوہستان :افسوس اپنے ہی سی پیک کےدشمن،پراپیگنڈہ کرنے لگے:چینی کمپنی نے سیاسی شرپسندوں کوخبردارکردیا ،سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو چین کا منہ توڑ جواب:پراپیگنڈہ کرنے والوں پرشکوے اطلاعات کے مطابق سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو چین کا منہ توڑ جواب، دہشت گرد حملے کے باوجود چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستانی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ داسو ڈیم کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ منصوبے پر کام جاری رہے گا، چینی انجینئرز منصوبے پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایک قومی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کوہستان میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی ’چائنا گیزوبا گروپ کمپنی‘ نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ بھی کر دیا گیا،کمپنی کی جانب سے جاری کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

تاہم اب چینی کمپنی نے جاری باقاعدہ اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ منصوبے پر کام جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی ژاؤ کیذہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی ،وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی ،وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔

اعلامیہ کے مطابق بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ،داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں،۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ن لیگ اس مسئلے پرپوائنٹ سکورنگ کررہی ہے اوربڑے بڑے منفی جوابات دے رہی ہے،

 

یاد رہےکہ ن لیگ کے مفرور رہنما اسحق ڈار نے ایسی ہی ایک ٹویٹ کی ہے جس میں اس واقعہ کے بعد ایسے پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ ہرکوئی پریشان نظرانے لگا تھا

Leave a reply