کون کون سی فلور ملز کو کو گندم ملے گی ، علیم خاں کی زیرصدارت اجلاس میں معاملات طے

0
34

کون کون سی فلور ملز کو کو گندم ملے گی ، علیم خاں کی زیرصدارت اجلاس میں معاملات طے

باغی ٹی وی : سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی .ملاقات میں پنجاب میں فلور ملز کو گندم کی ریلیز کے لئے مختلف تجاویز پر غور ہوا.
عبدالعلیم خان نے کہا کہ صرف فنکشنل فلور ملز کو گندم دیں گے، فہرستوں کی تیاری شروع ہے:فنکشنل فلور ملز کی تصدیق کے لئے خفیہ اداروں سے بھی مدد لے رہے ہیں:وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آٹے کی قیمت کم سے کم رکھنا چاہتے ہیں.اگلے 3ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں:وزیر اعظم کا گندم امپورٹ کا فیصلہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ہے.
سینئر وزیر :عبدالعلیم خان نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں آٹے کی قیمت کم کرنے کے لیے گندم کی فلور ملز کو وقت سے پہلے ریلیز کا فیصلہ کیا گیا.ملک میں جتنی گندم کم ہو گی اتنی مقدار درآمد کر لی جائے گی:عبدالعلیم خان
آٹے کی ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی کام ہو رہا ہے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جائز سفارشات کو ضرورتسلیم کریں گے

فلور ملز ایسوسی ایشن کی صوبے بھر کی تمام ملز کو یکساں گندم ریلیز کرنے کی تجویز دی گئی ہے .فلور ملزایسوسی ایشن نے یقین دلایا کہ حکومت سے تعاون کریں گے، صوبے بھر میں ایک ہی ریٹ ہو سکتا ہے،
چیئرمین عاصم رضا نے سینئر ووزیر خوراک عبدالعلیم خان کو تحریری سفارشات پیش کر دیں . وفد میں عبدالرؤف مختار،میاں ریاض احمد، شوکت حیات اور فرخ شہزاد بھی شامل تھے

Leave a reply