علیم خان ایک بار پھر مشکل میں،وارنٹ گرفتاری جاری

0
33

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری کے سبب علیم خان کے وارنٹ جاری کئے۔عدالت نے علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر لیا .2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ،ملزمان میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی، جہانگیرترین سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں .

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

Leave a reply