لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیم خان کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی .عدالت نے نیب سے پوچھا کہ علیم خان کے خلاف ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ علیم خان کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق ریکارڈ کا انتظار ہے. اس کے بعد ریفرنس دائر کریں گے. عدالت نے سماعت ملتوی کر دی. واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں اور آفشور کمپنیوں کے کیس کی سماعت جسٹس جواد الحسن نے کی .