علیم خان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالت میں پیش

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست پر سماعت ہوئی
باغی ٹی ٰ وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں ،عدالت نے عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالتی رکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا، نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبوری ریفرنس دائر کیا جائے گا مگر مکمل ریفرنس کیلیے وقت درکار ہو گا،تحقیقات مکمل ہو رہی ہیں، جسٹس باقر علی نجفی نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ملزم کیخلاف کافی مواد اکٹھا کر لیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عبدالعلیم خان کیخلاف کافی ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں ،جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضمانت تب ہی مل سکتی ہے جب معاملہ بہت ناگزیر ہو،آپکو انتظار کرلینا چاہیے اگر نیب آپ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنےجا رہا، پراسیکیوٹر نیب نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب سے 13 مئی کو رپورٹ طلب کر لی.