بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں پتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے، یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کردیےگئے ہیں، جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشرہے، ہم ججز کویکجہتی دکھا رہےہیں لیکن یہ بھی ان کوکافی نہیں پڑ رہی، انہوں نے عمران خان کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھناہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گےکس طرح بانی پی ٹی آئی کورہاکروایاجائےگا۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جنوری میں سزا ہوئی تھی، ایسے کیسز کے فیصلے تو ایک ماہ میں ہو جانے چاہئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب کی رہائی اب اگلی عید تک چلی گئی ہے،جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے بانی پی ٹی آئی کا کیس نہیں لگا،عمران خان کی رہائی جلد ہوگی،