علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس پر سماعت ہوئی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الزام ہے کہ ریاست کی زمین پرائیویٹ سوسائٹی کو استعمال کے لیے دی گئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف لوگوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا بھی الزام ہے، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے 13 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ بتائیں ریاستی زمین پر سوسائٹی کو سڑک بنانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ پرائیویٹ سوسائٹی کے اکثریتی شیئرز کا مالک کون ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت میں کہا کہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اکثریتی شیئر ہولڈر علیم خان کی اہلیہ ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ علیم خان کون ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ علیم خان پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے … علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں