الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

لاہور:الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سال 2021میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،کوشش کی کہ ہر میچ اچھا کھیلیں ،رضوان ،شاہین شاہ اور حسن علی نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا۔

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پورے سال بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بحیثیت کپتان مجھے اپنے ہر لڑکے پر اعتماد ہے ، میں ہر لڑکے کو میچ ونر سمجھتاہوں ، بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا ۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں شکست پر افسوس ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ٹی 20ورلڈ کپ میں بد قسمتی سے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، سیمی فائنل میں شکست سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، نئے سال میں شائقین کرکٹ ہماری سپورٹ جاری رکھیں۔

 

ادھر آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔

وزیراعظم نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں آنے والے  PSL سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

 

 

وزیر اعظم نے ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

 

 

 

رمیز راجہ نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور  اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔

Comments are closed.