
12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہت ہر طرف درود و سلام کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ ہر طرف چراغان روشن ہیں، گلی محلوں میں نعت اور درود شریف سے گونج رہے ہیں۔ الحمراء میں بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر محفل سماع منعقد کی گئی ۔یہاں پر ہونے والی محفل سماع نبی اکرم ﷺکی صفات کا بیان،محبتوں و عقیدتوں کا اظہار بن گئی۔ مشہور معروف گلوکار شیر میانداد نے ساتھیوں کے ہمراہ لہک لہک کر آپ ؐ کی تعریف و توصیف بیان کی۔اس محفل میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک مہمان خصوصی تھےچئیرمین الحمرا قاسم علی شاہ مہمان اعزاز تھے۔
سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک نے کہا کہ شانِ حبیب کبریا ﷺبیان کرنا ہمارے اذہان و قلوب کو معطر کرتی ہے۔
چئیرمین الحمرا قاسم علی شاہ نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کی تعریف و توصیف سننا اعزاز و انعام ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے کہا کہ آزور ہے کہ ہم بھی میدان محشر میں آقاؐکی شفاعت کے حق دار بن جائیں۔پروگرام میں محفل سماع سننے والوں کی بڑی تعداد نے کی شرکت۔