الحمراء آرٹس کونسل اور لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے مابین معاہدہ طے پا گیا

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ء ثمن رائے کا دورہ لاہو ر گیریژن ایجوکیشن سسٹم کا دورہ، چیئرمین ایل جی ای ایس میجر جنرل (ر) فرحان اختر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،تعاون کا اعادہ کیا گیا

۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نے بتایا کہ ملاقات کا مقصد الحمرا ء اور لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے درمیان دوطرفہ معاہد ے طے کرنے سے قبل کے معاملا ت طے کرنا ہے، ملاقات میں چیئرمین میجر جنرل فرحان اختر نے ثقافتی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کی،آرٹ ذہنی صحت کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

الحمراء نوجوانوں کی تعمیری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرتااور انکی حوصلہ افزائی کرکے عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیارکرتا ہے۔ ثمن رائے، ملاقات میں سیکرٹری ایل جی ای ایس بریگیڈیرمحمد جاوید شاہد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر الحمرا خرم نویل اور نوین روما بھی شریک ہوئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.