بھکر: علی امین گنڈا پور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) علی امین گنڈا پور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
تفصیل کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ محمد وسیم نے پولیس کی پہلے مقدمہ میں ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی، پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ، علی امین کا جسمانی ریمانڈ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ پر دیا گیا ،علی امین گنڈا پور کو دوسرے مقدمہ میں اے ٹی سی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا،علاقہ مجسڑیٹ محمد آصف نیاز نے تیسرے مقدمہ میں علی آمین گنڈا پور کو ڈسچارج کردیا، علی آمین گنڈا پور ناجائز اسلحہ کیس میں ڈسچارج ہوئے ہیں ، ڈی پی او۔
تھانہ سرائے بھکر میں درج مقدمہ نمبر 85 میں علی امین گنڈا پور کا تین روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کوچلینج کردیا گیا،رفیق نیازی ایڈوکیٹ

جسمانی ریمانڈ کے آرڈر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیئے گئے ہیں،وکیل علی امین گنڈا پور
رفیق نیازی ایڈوکیٹ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کو کل بروز ہفتہ کے لیئے نوٹس جاری کردئیے ہیں

Leave a reply