علی امین گنڈا پور کا پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ حملہ، فائرنگ کرتے ہوئے فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے راستے میں پولیس کی جانب سے روکے جانے پر پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کی گئی
بھکر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا ، گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پوراوراسکے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے ،ترجمان پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے
واقعہ کے حوالہ سے ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی ہے، علی امین موقع سے فرار ہو گئے ہیں، آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد کو حراست میں لیا گیا ہے، چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے زیرِ حراست افراد کا تعلق چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور خیبر سے ہے، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین گنڈا پور نے ہنگامہ اور فائرنگ کی۔
داجل چیک پوسٹ علی امین گنڈا پور ہنگامہ اور فائرنگ کے معاملہ کی ایف آئی آردرج کر لی گئی، پولیس کے مطابق درج
ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں علی امین گنڈا پور آٹھ نو گاڑیوں پر سوار داجل چیک پوسٹ پہنچے، روکنے پر مشتعل ہوگئے اور علی امین اور ان کے بیس مسلح ساتھیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی،علی امین گنڈا پور نے اپنےسیکورٹی گارڈز کو فائرنگ کا حکم دیا جس پر انہوں نے فائرنگ کی، گولیاں پولیس کی گاڑی میں لگیں بمشکل اہلکاروں نے جان بچائی ، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے بعد علی امین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیرئیر توڑ کے ڈیرہ اسماعیل خان فرار ہوگئے،یک گاڑی اور چار مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا