سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے

0
40

سرینگر: غاصب اور دہشت گرد انتظامیہ سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھا کر لے گئے۔

باغی ٹی وی : حریت رہنما سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے حریت قیادت کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےآج علی الصبح سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، اس دوران دہشت گرد انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

عبداللہ گیلانی نے بتایا کہ سید علی گیلانی کی وصیت تھی کہ انہیں شہدا قبرستان میں دفنایا جائے، لیکن بھارتی فورسز نے ان کی یہ خواہش بھی پوری نہ ہونے دی مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے محبوب قائد کے دیدار کے لیے آنا چاہتے تھے لیکن مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات سے کرفیو نافذ ہے۔

گزشتہ رات مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما حریت سید علی گیلانی انتقال کر گئے تھے ان کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا-

واضح رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔

سید علی گیلانی اپنے آبائی شہر سپرد خاک

کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کا سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھنے کا عزم

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

Leave a reply