ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

0
23

معروف امریکی پاپ اسٹارریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں اٹھائی گئی آوازپر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت طیش میں آگئیں اور گلوکارہ کو بے وقوف کہہ دیا-

باغی ٹی وی : بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت نےگلوکارہ ریحانہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پاکستان کے کامیڈین گلوکار علی گل پیر نے کنگنا رناوت کو نشانے پر رکھ لیا۔

گزشتہ روز کنگنا نے ریحانہ کو بیوقوف کہا اور پھر اداکارہ نے کینیڈا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت این ڈی پی کے لیڈر اور بھارتی نژاد جگمیت سنگھ کی ایک ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ریحانہ کے خلاف ایک اور ٹوئٹ کی۔


کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ دہشت گرد (جگمیت سنگھ )فحش گلوکارہ کا دوست ہے اس پر دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا الزام ہے اس کے دماغ میں بھی خالصتان ہے ایک فحش گلوکارہ اس کو فولو کررہی ہے جو اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔


کنگنا کی ٹوئٹ پر علی گل پیر نے تبصرہ کرتے ہوئےسوال کیا کہ فحش گلوکارہ؟کیا یہ گلوکارہ صرف فحش فلموں کے لیے موسیقی بناتی ہے؟ وہ عام فلموں میں گانے سے انکار کردیں گی؟ مہربانی کرکے مزید وضاحت کریں، میں نہیں جانتا تھا کہ ایسا بھی ہے، صرف متجسس ہوں۔


کنگنا نے علی گل پیر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا شخص جو اپنے میوزک میں جنسیت شامل کیے بغیر اسے نہیں بیچ سکتا، وہ کلاسک اور حقیقی گلوکاروں کی طرح نہیں جن کے جسم کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پورن گلوکار زیادہ تر اپنے جسم کے حصوں کی نمائش پر انحصار کرتا ہے اور یہ چیزیں اسے مزید گندہ بنادیتی ہیں۔


کنگنا کے تبصرے پر علی گل پیر نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوہ ٹھیک ہے! میں سمجھ گیا کسی ایسے شخص کی طرح جس میں صلاحیت نہ ہوں ، زیادہ کام نہ کرتا ہو، تنازع پر انحصار کرتا ہو اور لوگوں کو خبروں میں دبا کر رکھتا ہو، مجھے یہ واضح کرنےکا شکریہ۔

علی گل پیر نے ساتھ ہی اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ غریب کسان مررہے ہیں، جاؤ کنگنا۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں –

بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

Leave a reply