علی کاظمی کی سری لنکا کی خانہ جنگی، سیاست اور نوجوان لڑکے کے جنسی رجحانات پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے کے لئے تیار

0
30

بھارتی فلمساز دیپہ مہتا کی کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کے مرکزی کردار پر مبنی سری لنکا کی خانہ جنگی، سیاست اور نوجوان لڑکے کے جنسی رجحانات پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘ کو رواں برس دسمبر میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق سری لنکن نژاد کینیڈین ناول نگار شیام سلوادرئی کے 1994 میں شائع ہونے والے ناول ’فنی بوائے‘ پر بنائی گئی فلم کو 10 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

’فنی بوائے‘ کی ہدایات معروف بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں، جنہوں نے ماضی میں آسکر نامزد ’فائر، واٹر، ارتھ اور مڈنائٹ چائلڈ‘ جیسی معروف فلمیں بنائی ہیں۔

’فنی بوائے‘ کی کہانی 1970 سے 1980 کے وقت کی ہے، تاہم لکھاری نے اس طرح بیان کیا ہے کہ وہ آج بھی نئے دور کی کہانی لگتی ہے۔

’فنی بوائے‘ فلم میں سری لنکا میں تامل اور سنہالی قوم میں ہونے والی خانہ جنگی اور سیاست کو دکھایا گیا ہے ساتھ ہی تامل گھرانے کے ایسے نوجوان کے جنسی رجحانات کو بھی دکھایا گیا ہے جو بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جاتا ہے۔

’فنی بوائے‘ میں گھر کی بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جانے والے لڑکے کے والد کا کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار علی کاظمی نے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد انگریزی اور اردو فلموں میں شاندار اداکاری کر چکے ہیں۔

علی کاظمی کے علاوہ فلم میں انگرام ، نمی ہرسگاما ، اگم درشی ، سیما بسواس ، ریحان مدنائیکے اور شیوینتھا وجیسنھا سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں-

’فنی بوائے‘ کی شوٹنگ سری لنکا میں ہی کی گئی اور فلم میں سری لنکا کی خانہ جنگی اور سیاست دکھانے کی وجہ سے اسے شوٹنگ میں مشکلات کا بھی سامنا رہا اور فلم کو مکمل ہونے میں چند سال لگے۔

ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اب فلم کی پروڈکشن کمپنی نے نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور اسے 10 دسمبر کو امریکہ، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر…

ملکہ قلوپطرہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے اسرائیلی اداکارہ گال گدوت منتخب

فلم میں ملکہ قلو پطرہ کا کردار ادا کرنے کے لئے یہودی اداکارہ کے انتخاب پر دنیا بھر…

Leave a reply