ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

0
30

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی ایم کے گرفتار اراکین علی وزیر اور محسن داوڑ کو اپوزیشن نے ایوان میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مولوی جمال الدین نے سوال کیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں حالات خراب ہیں، عید سر پر ہے ، علاقے میں کرفیو نافذہے، دواراکین قومی اسمبلی گرفتار ہیں انہیں ایوان میں لاکر ان کی بات سنی جائے۔ جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ملک کے خلاف فساد کرنے والوں کو ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان کے جھنڈے کو بچائیں گے یا سیاست کریں گے، ملک کے خلاف سازش کرنے والوں سے استعفیٰ لیا جائے. ان کے جلسون میں پاکستانی پرچم نہیں لے جانے دیا جاتا، محسن داوڑ اور علی وزیر نے پاک فوج پر حملہ کیا ہے. ان کی بنیادی رکنیت معطل کی جائے . قومی اسمبلی اجلاس میں علی وزیر کے خطاب کے دوران بلاول زرداری اور دیگر احتجاج کرتے رہے،اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے ، علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے،ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سے کیسے انکار کر سکتا ہے؟پاکستان کے بیٹے کی لاش افغانستان کے پٹھو کو دی گئی،اس ایوان کے ارکان ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں۔جن کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں اس ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران بلاول زرداری نشست پر کھڑے ہو کر بولتے رہے لیکن سپیکر نے مائیک نہ کھولا

Leave a reply