علی وزیرخرابی صحت کے باعث سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل

0
23

کراچی.: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : جیل پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے اسیر رہنما کو کمر میں درد اور بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

بینظیر بھٹو کے اصول ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے،بلاول

پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کو علاج کی غرض سے بکتر بند میں اسپتال لایا گیا جب کہ ان کی حفاظت پر جیل پولیس کے علاوہ علاقہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

علی وزیر کو دسمبر 2020 میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن کے خلاف کراچی کے تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان پر پی ٹی ایم کی ایک ریلی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز تقریر کرنے جیسے الزامات عائد ہیں جس پر انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

نومبر 2021 میں سپریم کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی لیکن ان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں بھی ایک ایف آئی درج تھی جس کی بنیاد پر انھیں رہائی نہیں مل سکی تھی۔ شاہ لطیف تھانے میں درج ایف آئی آر کے لیے اُن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی-

عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

میر کلام وزیر نے کہا تھا کہ علی وزیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہوتی ہے تو دوسرا مقدمہ اور ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔

پشتون تحفظ تحریک کیا ہے؟

پشتون تحفظ تحریک پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رہنے والے پشتونوں کی سماجی تحریک ہے جس کا آغاز مئی 2014 میں ہوا۔ اپنے آغاز میں اس تحریک کی بنیاد محسود تحفظ تحریک کے نام سے ہوئی جس کا مقصد جنگ سے متاثرہ وزیرستان اور سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں زمینی مسماریوں کا خاتمہ اور سیکورٹی چوکیوں پر پشتونوں کی ذلت کی روک تھام کرنا تھا-

جنوری 2018 ء میں نقیب اللہ محسود کی کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ماروائےعدالت ہلاکت کے بعد اس تحریک کو عروج ملا اس کی مقبولیت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اس کا نام "محسود تحفظ تحریک” سے تبدیل کر کے "پشتون تحفظ تحریک” رکھا گیا۔ اس تحریک کے سربراہ انسانی حقوق کے کارکن منظور پشتین ہیں جب کہ اہم رہنماؤں میں علی وزیر اور محسن داوڑ شامل ہیں-

Leave a reply