علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے ترانے پر علی عظمت کا بیان سامنے آ گیا

0
31

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ تیار کرنے والے گلوکار علی عظمت کا پہلا علی ظفر کے نئے پی ایس ایل ترانے کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

باغی ٹی وی: پی ایس ایل کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ تیار کرنے والے گلوکار علی عظمت نے آخر کار سوشل میڈیا پرعلی ظفر کے نئے پی ایس ایل ترانے کے بارے میں اپنی چُپ توڑ دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر علی عظمت نے تیار ہیں ترانے کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سال پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ایک ترانہ جاری کیا جاتا ہے جس کا ہرگز مقصد پچھلی بار آنے والے گانے کا مقابلہ نہیں ہوتا
https://www.instagram.com/p/B9ATyetBEwH/?igshid=d02galyatyjm
انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کے موقع پر ریلیز کئے جانے والے ترانے کا مقصد اس خاص ایونٹ کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے ہمیں بحیثیت قوم اسے سراہنا اور اپنانا چاہیئے

گلوکار نے مزید لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم ترانے میں ایک ہونے کے پیغام پر فوکس کرنے کی بجائے اس بات پر فوکس کرتے ہیں کہ یہ گانا گایا کس نے ہے

علی عظمت نے علی ظفر کی جانب سے جلد ہی جاری کئے جانے والے متوقع تراننے پر کہا کہ ہم ساتھی فنکاروں کی جانب سے کرکٹ اور وطن عزیز سے محبت میں ریلیز کئے جانے والے ترانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں

آخر میں علی عظمت نے لکھا کہ پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمھارا پاکستان زندہ باد

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں علی عظمت عارف لوہار ہارون اور عاصم اظہر نے گایا تھا جو کہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور یہ معاملہ اس وقت تنازع کی صورت اختیار کرگیا تھا جب گلوکارعلی عظمت نے ایک پروگرام میں الزام لگایا کہ علی ظفر نے پیسے دے کر بلاگرز خریدے اور جان بوجھ کر گانے پر تنقید کروائی

علی عظمت کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ کا گانا لوگ پسند نہیں کررہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں بعد ازاں مداحوں کی پُر زور فرمائش پرعلی ظفر نے خود پی ایس ایل کا گانا بنانے کا اعلان کیا جس کے وہ اب تک دو ٹیزر سامنے چکے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئے ہیں اب کرکٹ شائقین اور مداح علی ظفر کے مکمل ترانے کا بے صبری سے نتظار کر رہے ہیں

علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

Leave a reply