علی ظفر کے سیاسی رہنمائوں سے فکر انگیز سوالات

گلوکار علی ظفر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں‌اپنی ٹویٹ کے زریعے حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے چند سوالات کئے ہیں اور پوچھا ہے کہ یہ ملک کس طرح سے ٹھیک ہو سکتا ہے. جو بھی حکومت آتی ہے وہ پچھلی کو تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے. علی ظفر نے کہا کہ ہمیں‌ایک ہی بار بتا دیں کہ یہ ملک کیسے اور کب ٹھیک ہو گا کوئی پلان یا حکمت عملی ہی بتا دیں . ہر کوئی باتیں ہی کرتا ہے اور اپنے سے پہلے والی حکومتوں پر تنقید کے نشتر چلاتا ہے. علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اتنا تو بتا دیں کہ ملک کتنے برسوں میں ٹھیک ہو گا . علی ظفر کی اس پوسٹ‌پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے ، کسی نے علی ظفر کے سوالات کو سراہا اور کسی نے کہا کہ علی ظفر تو پی ٹی

آئی کے سپورٹر ہیں لہذا ان کے منہ سے ایسی باتیں یا ملک کے لئے فکر کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. یاد رہے کہ اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے اس پر ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک ہوں‌مہنگائی کنٹرول ہو لوگوں کا جینا آسان ہوجائے. پچھلے پانچ برسوں سے عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے.

Comments are closed.