علی ظفر کا سندھی گیت ’الے‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

0
34

پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر نے اپنا نیا گیت ’الے‘ ریلیز کردیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔

علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلئے یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ 73 لاکھ 59 ہزار 3سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت ’الے‘ ریلیز کردیا ہے جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

علی ظفر نے سندھی گیت کا پرومو جاری کر دیا

علی ظفر کی جانب سے یوٹیوب پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ میں یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں اور میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اُن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کے لئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔

ریلیز کردہ سندھی گیت میں فاطمہ کے ساتھ یڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی نے بھی گلوکاری کے فن دکھائیں ہیں۔ ’الے‘ گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 41 ہزار 7 سوسے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر مملکت…

Leave a reply