رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں اللہ تعالی کی تعریف میں دل چُھو لینے والی حمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی

باغی ٹی وی : رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے تمام فنکار اور گلوکار مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دے رہے ہیں ایسے میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں اس پوری کائنات کے خا لق و مالک کی تعریف میں حمد پڑھی

گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انگریزی میں رمضان کریم کے حوالے سےایک پیغام لکھا ہوا نظر آرہا ہے اور آڈیو میں علی ظفر کی خوبصورت آواز میں اللہ تعالی کی تعریف میں پڑھی جانے والی حمد بھی سنائی دے رہی ہے


علی ظفر کی پڑھی گئی نظم کے اشعار کچھ اس طرح ہیں:

تُو رحیم ہے تُو کریم ہے
تیری ذات سب سے عظیم ہے

تُو کرم بھی کر میرے حال پہ
ہے جو مشکلیں سب ٹال دے

تیرے در پہ ہوں اب میں کھڑا
تو سُن لے تُو میری دُعا

اَللھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی
اَللھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی

علی ظفر نے ٹوئٹر پر حمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کے اصل جوہر سے مربوط ہوں

انہوں نے لکھا کہ اپنے خالق سے گہری سطح پر جڑیں اپنے قول اور فعل کے ذریعہ اپنی روح کو پاک کریں

گلوکار نے لکھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں اچھے اور نیک کام کریں اور دوسروں کی مدد کریں

علی ظفر نے سولہ سال کی عمر میں لکھا گانا مداحوں لے لئے دوبارہ گا دیا

Comments are closed.