علی ظفر کی ہمدردیاں جانی ڈیپ کے ساتھ

0
32

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جانی ڈیپ کے ساتھ جو بھی ہوا ہے میں اسے شاید صرف ایک فیصد ہی سمجھ سکتا ہوں میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں ۔گلوکار نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ یا پیسے جانی ڈیپ کی اس تکلیف کو کم نہیں کر سکتی جو انہوں نے اس سارے وقت میں سہی ہے ۔مزید کہا کہ اس کیس کے دوران ان کی زندگی کا جو اہم وقت برباد ہوا ہے اس میں وہ اپنے مداحوں کے لئے بہت کچھ کر سکتے تھے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لا سکتے تھے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔

جانی ڈیپ نے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں میرے کیس کو دیکھ کر دوسرے مرد اور عورتیں جن کے حالات میرے جیسے تھے ان کو مدد ملی ہو گی ۔مجھ پر میڈیا کے زریعے جو الزامات لگائے گئے انہوں نے میرے کیرئیر اور زندگی پر منفی اور گہرا اثر ڈالا ۔جانی ڈیپ نے عدالت کا شکریہ بھی ان لفظوں میں ادا کیا ” جیوری نے مجھے میری زندگی واپس کردی میں ان کا شکر گزار ہوں“۔
جانی ڈیپ کو پوری دنیا میں ان کے مداحوں نے اس مشکل وقت میں بہت زیادہ سپورٹ کیا لیکن جب فیصلہ ان کے حق میں آیا تو انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کیس کا فیصلہ سنایا فیصلے کے مطابق جانی ڈیپ کو بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔

Leave a reply