
ملکی سیاسی حالات پر اس وقت ہر کوئی گفتگو کرتا دکھائی دیتا ہے اور فنکار ہوں یا گلوکار ہو ہر کوئی کسی نہ کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا ہوا دکھا دیتا ہے۔بہت سارے ایسے فنکار اور گلوکار ہیں جو بڑی تعداد میں نہ صرف اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو سپورٹ کررے ہیں بلکہ ان کے جلسے جلوسوں میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان میں شان شاہد کا نام قابل زکر ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں دکھائی دیتے ہیں۔ہر کوئی اس وقت اپنی پسند نہ پسند اور حالات کے مطابق ملکی سیاسی بحث میں نہ صرف حصہ لیتا ہے بلکہ سیاستدانوں اور عوام کو مشورے بھی دیتا ہے۔ایسا ہی مشورہ علی
ظفر نے دیا دو روز قبل سیاستدانوں کو انہوں نے ایک ٹویٹ کیا اور اس میں لکھا کہ ”سیاسی قائدین کو میرا عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں تاکہ قوم بھی متاثر ہو کر ایسا ہی کرے۔ مثال بنیں“ علی ظفر کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے کمنٹس کئے گئے جہاں ان کے حق میں بات کی گئی وہیں ان سے کہا گیا کہ فنکار کیوں نہ ایسا کریں۔ علی ظفر کی مشورے بھری یہ پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے اور بہت سارے لوگ علی ظفر کی اس پوسٹ کو سراہ رہے ہیں اور گلوکار و اداکار کا ملک کے لئے درد اور جذبے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔