علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

0
37

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو ملک کے پہلے نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا-

باغی ٹی وی : گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں گلوکار علی ظفر نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی ’نمل نالج سٹی‘ کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں علم کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

علاوہ انسٹا گرام پوسٹ میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کا بیٹا ہونے کے باعث میرے لیے یہ اعزاز انتہائی اطمینان بخش اور پرجوش ہے جنہوں نے بطور ماہر تعلیم اپنی زندگی کو حصول علم اور اسے پھیلانے کے لیے وقف کیا اور ہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پر زوردیا۔

علی ظفر نے کہا تھا کہ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں بطور ایمبیسڈر اپنی نوعیت کے پہلے نالج سٹی ’نمل’ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کروں۔

گلوکار نے مزید لکھا تھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایک ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔

خیال رہے کہ نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا علی ظفر کے لیے رواں برس کا دوسرا بڑا اعزاز ہے، اس سے قبل اگست میں صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا جن میں علی ظفر کا نام بھی شامل تھا۔

علی ظفر کے اس نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر کرنے کے بعد سے علی ظفر پاکستان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین علی ظفر کے سفیر بننے پر تبصروں میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-
https://twitter.com/bluemagicboxes/status/1320583573527760897?s=20
ایمن نامی خاتون نے علی ظفر کے نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر ہونے پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آپ کا استقبال ہے جہاں عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات عاطف میاں یونیورسٹی طلباء سے خطاب نہیں کرسکتے ہیں اور مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے علی ظفر کو جن کے نام کی کوئی سند نہیں ہے اس یونیورسٹی میں تعلیمی سفیر مقرر کیا جاتا ہے جس کی بانی چیئر موجودہ وزیر اعظم ہیں۔


ایمان نامی خاتون نے تنقیدی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کی طرف سے علی ظفر کا تازہ ترین انعام ، آئیے واضح کریں: اس سے بھی اس بارے میں کوئی غرض نہیں کہ اس مرحلے پر علی ظفر بے قصور ہے یا قصوروار ہے۔ ملک کے وزیر اعظم کا یہ واضح اشارہ ہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے۔


ایمان نامی خاتون نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ علی ظفر کی "بدنامی” جاری ہے کیوں کہ حکومت اسے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا بدلہ دیتی ہے۔وزیر اعظم کا قابل تحسین اقدام۔ پی ٹی آئی اور عمران خان نے متاثرین کی قیمت پر علی ظفر کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ مہذب یا مہذب حکومتوں کا طرز عمل ایسا نہیں ہے۔


اس کے برعکس ایک خاتون صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آہ ہاں عالمی شہرت یافتہ علی ظفر جو بنیادی طور پر اپنے فکری اور علمی حصولیات کے لئے مشہور ہیں-


سیدہ ترمذی نامی ایک صارف نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلوکار / اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر مقرر کیا واقعی وقت بہترین بدلہ ہے-


ایک صارف نے سوالیہ انداز مین ٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر مقرر کیا ہےکس بنیاد پر؟ اہلیت؟ تعلیمی پیشوں میں مہارت؟


ایک صارف نے عمران خان کو تیگ کرتے ہوئے لکھا کہ علی ظفر کی بجائے شہزاد رائے نمل نالج سٹی کے سفیر کے لئے بیترین انتخاب تھا-

خیال رہے کہ 2 روز قبل 24 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سستے اور معیاری اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی تعلیم ہی تحمل مزاج اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا اس نالج سٹی کا وژن دور دراز علاقوں کی پسماندہ آبادی کے لیے وزیراعظم نے پیش کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی تھی کہ نالج سٹی کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد پسماندہ علاقوں کے 10 ہزار سے زائد طلبہ اس مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست اور گرین اسٹرکچر کا جدید نمونہ ہوگا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے لاکھوں روپے کے عطیات دینے والے افراد کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس نالج سٹی کو بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارے میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پربتایا گیا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے نالج سٹی کا تصور میں نے 2005 میں کیا تھا اور آج اس کا پہلا قدم حقیقت بن گیا ہے۔

علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

Leave a reply