عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

0
29

پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک گھنٹہ قبل کی گئیٕ علی ظفر فاؤنڈیشن کے ٹویٹر ہینڈلر سے کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن کو صدر پاکستان کی طرف سے کوڈ 19 وبائی بیماری کے دوران اپنی کوششوں اور شراکت کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس ایورڈ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے-


دوسری جانب علی ظفر فاؤنڈیشن کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں علی ظفر کو ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

خیا ل رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی ’ شان پاکستان ‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ کورونا وبا میں شاندار خدمات پیش کرنے والوں کو دیا گیا۔

جب کہ اس موقع پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور سماجی کاموں کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا لاک ڈاؤن کے تناظرمیں خواجہ سراؤں، ضرورت مند موسیقاروں اور بالخصوص مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے گلوکار علی ظفر کو شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے خلاف نبردآزما ہیروز کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں صف اول میں موجود کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے اس وبائی مرض کے ساتھ جنگ میں اپنی قیمتی جانیں پیش کیں-

علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

Leave a reply