سوشل میڈیا کے اس دور میں جس کا جو دل میں آئے بول دیتا ہے اور چیلنج کر دیتا ہے . اس وقت ہر دوسری سلیبرٹی ٹویٹر انسٹاگرام ہر دوسری ایپ پر موجود ہے. یوں سوشل میڈیا صارفین جب دل چاہے جس مرضی سلیبرٹی کو ٹیگ کرکے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں. ایسا ہی ہوا ہے گلوکار و اداکار علی ظفر کے ساتھ ان کو ایک ٹویٹر صارف چیلنج دیا اور کہا کہ آپ سجاد علی کا مقابلہ کرکے دکھائیں. اس صارف نے سجاد علی کی وڈیو کو شئیر کرکے علی ظفر کو ٹیگ کرکے لکھا کہ کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں تو علی ظفر نے نہایت ہی عزت احترام کے ساتھ جواب دیا اور کہا کہ میں
ایسے چیلنج قبول نہیں کرتا اور خاص کر ایسے سینئرز کے حوالے سے تو بالکل بھی نہیں . انہوں نے کہا کہ سجاد علی جیسے گلوکاروں کو چینلج کرنے کی بجائے ان سے سیکھا جاتا ہے اور ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. یوں علی ظفر نے ٹویٹر صارف نہایت احترام کے ساتھ سمجھا دیا کہ وہ اپنے سے بڑوں کی عزت کرتے ہیں اور کسی بھی طرحسے ان کو ڈی گریڈ نہیں کرتے چیلنج دینا تو بہت دور کی بات ہے . علی ظفر کے اس قسم کے ریپسانس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بے حد سراہا .