علی ظفرنے موجودہ حالات میں ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا
پاکستانی معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے موجودہ حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کے شکار افراد کو بہترین مشورہ دے دیا
باغی ٹی وی : ز پاکستان کےمعروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر موسیقی کی دُنیا کے سات مشہور سُر مداحوں کو گانا سیکھا تے ہوئے موجودہ حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کم کرنے کے مشورے دیتے نظر آرہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B-686aWlq9a/?igshid=et2qovjrgkty
علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ دوستو ایک چیز بہت ہی آسان ہے اور آپ لوگوں کو روزانہ اِس کو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے یہ کہنے کے بعد گلوکار نے موسیقی کی دُنیا کےسات مشہور سُر سا – رے – گا – ما – پا – دھا – نی – سا گائے
اداکار نے کہا کہ بہت ہی آسان ہے روزانہ صبح دانت برش کرنے کے بعد آپ لوگ یہ کریں
علی ظفر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہے
گلوکار نے لکھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر دانت برش کرنے کے بعد ہر صبح آپ یہ کریں یہ بس ایک ہی سانس میں تین آکٹو کو گانا ہے
اُنہوں نے لکھا کہ آپ یہ سُر گاکر رہنمائی کے لیے اپنے کسی بھی پسندیدہ گلوکار کو پوسٹ میں ٹیگ بھی کرسکتے ہیں