سینیٹ میں علی ظفر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بن گئے
سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر تبدیل ، ایوان بالا میں سینیٹر شہزاد وسیم کی جگہ سینیٹر علی ظفر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیئے گئے،
سینیٹ اجلاس کے دوران پی پی رہنما سینیٹر نثار کھوڑو نےا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی اقتدار پاکستان کی عوام کے پاس نہیں،کہا گیا پاکستان کے عوام اس اہل نہیں کہ انہیں قومی سطح کے فیصلے کرنے دیاجائے،حکومت وقت نے فلسطین کے لئے اب تک کیا کیا ؟ہمیں اپنے اندر اعلیٰ اخلاقی معیارات پیدا کرنا ہوں گے،ہماری ہمدردیاں فلسطین کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی،ذوالفقار علی بھٹو نے تمام لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا،اگر بھٹو ہوتے تو دنیا کی صورتحال کچھ اور ہوتی.
سینیٹر بہرہ مند تنگی نے ا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو ختم کرنے کا اعلان فلسطین کو ختم کرنے کا اعلان ہو گا،کیا صرف تقاریر سے فلسطین کے زخمیوں کو دوائیاں مل سکتی ہیں؟اس ہاؤس میں سلیم مانڈوی والا کی طرح ارب پتی لوگ موجود ہیں،ہمیں فلسطین کے لئے مالی امداد کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے،
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب