یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے،معروف گلوکارعلی ظفرکا کرونا کے خلاف لڑنے والوں کوخوبصورت انداز،آوازمیں خراج تحسین

0
33

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے

 

 

اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے

 

https://www.youtube.com/watch?v=rlmHfv2qwSk

یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں

 

 

 

اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا

 

نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

 

 

 

علی ظفریہاں تک بہت خوبصورت انداز میں یہ ترانہ پڑھتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،
اس ترانے کے بقیہ شعرکچھ اس طرح ہیں‌ !

یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت

 

 

دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو

 

 

 

میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو

 

 

نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا

 

 

 

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے​

Leave a reply